جڑانوالہ میں جن املاک کونقصان پہنچا،اصل حالت میں بحال کریں گے، فائل فوٹو
جڑانوالہ میں جن املاک کونقصان پہنچا،اصل حالت میں بحال کریں گے، فائل فوٹو

جڑانوالہ میں مسیحی برادری کا نقصان3 سے 4 روزمیں پورا کریں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جن املاک کونقصان پہنچا،اصل حالت میں بحال کریں گے، 3 سے 4 روزمیں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔

لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جڑانوالا کا واقعہ بہت افسوس ناک ہے، واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا، لیکن پولیس نے پلاننگ سے جانی نقصان ہونے سے بچایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 روز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا، جن املاک کو نقصان پہنچا ان کو اسی حالت میں بحال کریں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا دین اورملک ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، ہر سازش کا ناکام بنائیں گے، ایسے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کا اعلامیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد بشپ ندیم کامران اعلامیہ پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہیں، چرچ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں، جڑانوالا سانحہ کی شفافیت تحقیقات کی جائیں۔

اعلامیے میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وطن تاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے، مجموعی امن وامان کیلئےکردار ادا کرتےرہیں گے، اور وطن عزیز کو امن وآشتی کا گہوارہ بنائیں گے۔