وزیر پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان کو نااہل قرار دیدیا گیا
اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی،ان کی جگہ جمیل احمد گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ہوں گے۔
August 18, 2023 · قومی
گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔فائل فوٹو
گللگت: الیکشن ٹربیونل نے وزیر پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان کو نااہل قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ وزیر پلاننگ فتح اللہ کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اب جمیل احمد گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ہوں گے۔