پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا

راولپنڈی (اُمت نیوز)پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا، متاثرہ مریض راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے، متاثرہ شخص کے خاندان کے افراد کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستان میں منکی پاکس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ نہیں۔