جنرل اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 5 ستمبر بروز منگل سے ہوگا، فائل فوٹو
جنرل اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 5 ستمبر بروز منگل سے ہوگا، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیو یارک: اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری ہو گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

نیویارک میں آجکل اقوام متحدہ کی جانب سے اگلے ماہ ہونے والے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

رواں سال ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا ماٹو “اعتماد کی تعمیر نو اور عالمی یکجہتی کی بحالی” رکھا گیا ہے۔ 78 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نومنتخب صدر ڈینس فرانسس کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کا آغاز 5 ستمبر بروز منگل سے ہو جائے گا تاہم جنرل اسمبلی کا “ہائی لیول ویک”19 ستمبر سے شروع ہو کر26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ جس سے ممبر ممالک خطاب کریں گے۔