راجہ رفعت مختار نے سندھ پولیس کا چارج سنبھال لیا
نئے آئی جی کی کراچی آمد،اعلیٰ پولیس افسروں اورپروٹوکول اسٹاف نے استقبال کیا
August 20, 2023 · قومی
کراچی: نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختارکراچی پہنچ گئے،کراچی آمد پرپولیس پروٹوکول سٹاف کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز،ڈی آئی جی سپیشل برانچ اورایس ایس پیز نے انکا استقبال کیا،آئی جی سندھ نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچے اورسندھ پولیس کا چارج سنبھال لیا،ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے معاملات اور صورتحال کا جائزہ لیکراپنی ترجیحات اورلائن آف ایکشن واضح کروں گا،پولیس اور صوبے کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔