اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کی جانب سے اپنے نئے ناظم الامورنامزد کر دئیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعد وڑائچ کو نئی دہلی کیلئے پاکستان کا ناظم الامور نامزد کیا گیا ہے جبکہ گیتا سری واستوا کو پاکستان میں بھارتی ناظم الامور تعینات کیا گیا ہے۔
سعدوڑائچ اس وقت دفترخارجہ میں ڈائریکٹرجنرل افغانستان،ایران اورترکیہ ہیں جبکہ گیتا سری واستوا بھارتی وزارت خارجہ میں انڈو پیسیفک ریجن کی جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔ پاکستانی ناظم الامور اعزاز خان اور بھارتی ناظم امور ڈاکٹر سریش کمار اپنی مدت تعیناتی مکمل کرچکے ہیں۔