فائل فوٹو
فائل فوٹو

‘کمر میں شدید تکلیف، پاؤں بھی سوجے ہیں’ پرویز الہٰی کا واویلا

لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے صدر  پرویز الہیٰ کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کے کیس کی سماعت زبیر شہزاد کیانی نے کی۔ ملزم پرویز الہیٰ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر عدالت پیش کیا گیا۔

ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ 21 اگست تک فیصلہ کریں مگر ابھی تک ہائیکورٹ میں کیس نہیں سنا گیا۔ عدالت اگر مناسب وقت کیلیے پرویز الہٰی کا ریمانڈ منظور کر لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

پرویز الہٰی نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ میری کمر میں شدید تکلیف ہے، پاؤں بھی سوجے ہوئے ہیں۔ ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں اورنیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا۔