فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو
فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ

اٹک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات بڑھا دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، ناشتہ بھی ساڑھے 11 بجے دیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کو بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی اجازت بھی دیدی گئی اور فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کو اسیری کے ابتدائی دنوں میں اٹک جیل میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، ان کو ایک چھوٹی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر تھا تاہم بعد ازاں انہیں اس اذیت ناک ماحول سے قدرے بہتر بیرک فراہم کر دی گئی۔