گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو
گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 6 جوان شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.