ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، فائل فوٹو

اشتعال انگیرتقاریرمیں سہولت کاری کیس، فاروق ستار سمیت 6 ملزمان بری

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کیس میں فاروق ستار سمیت 6 دیگر کو بری کردیا۔

عدالت نےبریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار سمیت 6ملزمان کوبری کیا، دیگر ملزمان میں قمر منصور،شاہد پاشا، امجد اللہ ،ساتھی ایم اسحاق اور محفوظ یار خان شامل ہیں۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا ، ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔