فائل فوٹو
فائل فوٹو

’’لطیف کھوسہ میرے نکاح کے بھی گواہ ہیں‘‘ وکیل الیکشن کمیشن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہو گئے، اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل  امجد پرویز نے ایک بات کہہ دی کہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا امجد پرویز صاحب کیا آپ کو کچھ کہنا ہے؟ جس پر امجد پرویز نے کہا کھوسہ صاحب (لطیف کھوسہ) میرے نکاح کے بھی گواہ ہیں،امجد پرویز ایڈووکیٹ کی بات پرعدالت میں قہقہے لگ گئے۔