انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا،جج ابوالحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اوراسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاورعدالت میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمانڈ میں 3دن کی توسیع کردی۔