اسلام آباد، زمین کا تنازع 2 افراد کی جان لے گیا
3 افراد لہولہان ہو گئے،تھانہ کوہسارکے علاقے میں ملزمان کا زمین کا جھگڑا تھا۔
August 27, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے، 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کےمطابق زمین کا تنازع 2 افراد کی جان لے گیا اور 3 افراد لہولہان ہو گئے۔ تھانہ کوہسارکے علاقے میں ملزمان کا زمین کا جھگڑا تھا جس پرانہوں نے مخالف فریق پر فائرنگ کرکے 2 افراد کی زندگی چھین لی۔
ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔