اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

سوات ، دیربالا ، مالاکنڈ، مردان و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

August 28, 2023 · اہم خبریں, قومی

 

پشاور (اُمت نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوات ، دیربالا ، مالاکنڈ، مردان و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں