توشہ خانہ کیس فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے اسلام آبادہائیکورٹ رپورٹ کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائیکورٹ رپورٹ کیا،3روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا
،رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سیکورٹی وجوہات کی بنا ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا ، جج ہمایوں دلاور نے سیشن کورٹ سے اسپیشل کورٹ یا ہائی کورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی تھی۔