راولپنڈی سے تبدیل تمام ججز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
ججز تبدیلی سے جی ایچ کیو حملہ، حساس ادارہ آفس حملہ کیس کی سماعت رک گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: راولپنڈی سے تبدیل تمام ججز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، اہم کیسز کی سماعت رک گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ججز تبدیلی سے جی ایچ کیو حملہ، حساس ادارہ آفس حملہ کیس کی سماعت رک گئی۔ دوسری جانب پنجاب بھر کے 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ نیب، انسداد دہشت گردی،ا سپیشل جج سینٹرل، انسداد اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ججز تبدیل کیے گئے۔