وفاقی کابینہ، جولائی ،اگست کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی منظوری

کابینہ کی منظوری کے باوجود حتمی فیصلہ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ ذرائع

August 29, 2023 · اہم خبریں, قومی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی، فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے جولائی اور اگست کے بلز قسطوں میں ادا کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں، احتجاج، عوام کو ریلیف سے متعلق بات ہوئی۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے عوامی کو ریلیف دینے سے متعلق کئی تجاویز پیش کی گئیں جن پر بحث کے بعد کابینہ نے جولائی اور اگست کے بلز قسطوں میں لیے جانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے باوجود حتمی فیصلہ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔