پولیس کے مطابق وہ مزید پڑھائی کیلیے ہاسٹل منتقل ہونا چاہتی تھیں، فائل فوٹو
پولیس کے مطابق وہ مزید پڑھائی کیلیے ہاسٹل منتقل ہونا چاہتی تھیں، فائل فوٹو

والد کی فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر سدرہ نیازی دم توڑ گئیں

میانوالی میں والد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹرسدرہ نیازی راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑگئیں۔

ڈیڑھ ہفتے سے زندگی کی جنگ لڑنے والی ڈاکٹرسدرہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

اہلِ خانہ نے ڈاکٹر سدرہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ اس واقعے کا مقدمہ ڈاکٹرسدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد عبدالصمد کیخلاف درج کیا جا چکا ہے۔

تاہم ابھی تک میانوالی پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.ڈاکٹر سدرہ 10روز قبل والد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق وہ مزید پڑھائی کیلیے ہاسٹل منتقل ہونا چاہتی تھیں تاہم والد اس بات کے شدید مخالف تھے۔