شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
زین قریشی لاہور ایئرپورٹ سے دبئی کیلیے روانہ ہو رہے تھے ،ایف آئی اے نے انہیں روک لیا۔
August 31, 2023 · قومی
مجھے خدشہ ہے اسے اغوا کر لیا گیا ہے، فائل فوٹو
لاہور: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق زین قریشی لاہور ایئرپورٹ سے دبئی کیلیے روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روک لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زین قریشی کا نام ای سی ایل میں شامل تھا، اس لیے بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا۔