سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ فائل فوٹو
سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ فائل فوٹو

محکمہ تعلیم سندھ نے طلبا کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول میں طلبا پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

نجی اسکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی، طلبا کو جسمانی سزا دی گئی تواسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔