مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔ فائل فوٹو
مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔ فائل فوٹو

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزکا کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن مہنگائی کیخلاف میدان میں آگئی ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے کہاکہ 2ستمبر بروز ہفتہ تمام بکنگ ایجنسیاں بند رہیں گی، ہڑتال بجلی بلز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے ، ان کا کہناتھا کہ گڈزٹرانسپورٹرز کیساتھ کسٹمز حکام کی زیادتیوں کو بند کیا جائے،این ایچ اے کی جانب سے بے جا جرمانوں کو بند کیا جائے ، ان کا مزید کہناتھا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔