جاں بحق ہونے والے اہل کار کی شناخت 38 سالہ شبیر احمد ولد محمد رفیق احمد کے نام سے کی گئی، فائل فوٹو
جاں بحق ہونے والے اہل کار کی شناخت 38 سالہ شبیر احمد ولد محمد رفیق احمد کے نام سے کی گئی، فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں واپڈا کا میٹر ریڈر فائرنگ سے زخمی

ڈی اسماعیل خان: واپڈا کے ملازم میٹرریڈر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، اور فرار ہوگئے، جب کہ عصمت اللہ نامی میٹر ریڈر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ڈی اسماعیل خان کے علاقے خیرآباد کالونی میں نامعلوم افراد نے واپڈا کے ملازم میٹرریڈر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عصمت اللہ نامی میٹر ریڈر زخمی ہوگیا، اور ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ملازم کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا، عصمت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے میٹر ریڈر پر 5 فائر کیے، جن میں سے 3 عصمت کی موٹر سائیکل پر اور ایک فائر واپڈا ملازم کو لگا، خوش قسمتی سے گولی کراس ہوگئی جس سے ملازم زیادہ زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔