خود کش حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء اعزار کے ساتھ سپرد خاک

بنوں (اُمت نیوز) جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار کے خودکش حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہداء کی نماز جنازہ میں لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی، حوالدار عارف، حوالدارعمران شامل حوالدار آفتاب، سپاہی رشید، سپاہی ذیشان، سپاہی حسیب، سپاہی احمد، سپاہی وارث علی شامل ہیں۔

پاک فوج کے مطابق یہ شہداء قابل فخر ہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں، پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔