بنوں ، اے این پی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
ڈی آئی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شیرولی باغی کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی، فائل فوٹو
بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی۔
بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی موقع پر دم توڑ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔