ژوب : ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق
ٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے،لاشیں اسپتال منتقل
September 10, 2023 · قومی
چاروں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، فائل فوٹو
ژوب : بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلاٹ کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہِ پر مسافرپور کے مقام پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا۔
حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے۔ حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔