پشاور، ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 زخمی

پشاور (اُمت نیوز) پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 اہلکار اور تین شہری شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔