بالاکوٹ میں سیاحوں کی جیپ کو حادثہ،3 جاں بحق

بالاکوٹ (اُمت نیوز) بالاکوٹ میں سیاحوں کی جیپ کو حادثہ، تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں پارس جبڑا کے مقام پر سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین سیاح جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی رضاکاروں نے زخمی و جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع ریسکیو کے مطابق جاں بحق و زخمی سیاحوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔