فیض احمد فیض اسٹیشن سےآگے ڈی سی اسلام آباد کی درخواست پر سروس بند کی گئی، فائل فوٹو
فیض احمد فیض اسٹیشن سےآگے ڈی سی اسلام آباد کی درخواست پر سروس بند کی گئی، فائل فوٹو

میٹرو اور اورنج لائن میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبا کو مفت سفر کی سہولت

لاہور: پنجاب حکومت نے میٹرو اور اورنج لائن میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبا و طالبات کو فری سفری سہولت کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا 25واں اجلاس ملتان میں ہوا،اجلاس میں 39نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ،اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

نگران پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا،کابینہ نے میٹرو اور اورنج لائن میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبا و طالبات کو فری سہولت کی منظوری دیدی۔