گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، فائل فوٹو
گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، فائل فوٹو

ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

ڈیرہ بگٹی: نامعلوم افراد نے 12انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی ،جس سے علاقے کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ بگٹی  میں زین لوٹی میں نامعلوم افراد نے 12انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی ،لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گیس پائپ لائن زین لوٹی فیلڈ سے علاقہ سوئی جارہی تھی،دھماکے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔