اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو

انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آجائیں گے

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی۔

ذرائع پی ٹی آئی  کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات پہنچا دیں۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی انتخابی مہم کا آغاز کردے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر ورکرز کنونشنز کروائے جائیں گے۔ روپوش رہنماؤں کو بھی ورکرز کنونشن کے لیے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما بھی منظر عام پر آجائیں گے۔