فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف پی نے انتخابات مؤخر کرانے کی تیاری کرلی

پشاور: پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) نے عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔

ترجمان پی ٹی آئی پی ضیا اللہ بنگش کے مطابق انتخابات کو دو سے تین ماہ تک مؤخر کرنا ہو گا۔

انھوں نے بتایا کہ قانونی ٹیم پیٹیشن پر کام کر رہی ہے جو جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ انتخابات مناسب موسم میں ہونا چاہئیں، موسم ایسا ہو جس میں تمام ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔