لاہور: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے بعد پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ ’ حاجرہ خان‘ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر اپنی کتاب میں سنگین اور شرمناک الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے لیکن اس میں اہم چیز یہ ہے کہ یہ کتاب انہوں نے 2014 میں لکھی تھی جب وہ وزیراعظم نہیں بنے تھے اور ابھی ایسا کوئی تاثر بھی نہیں تھا ۔
اینکر پرسن زنیرا ماہم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کا احوال بیان کیا اورساتھ ہی ان کی پوڈ کاسٹ کے دوران کی گئی گفتگو کے کلپس بھی چلائے ۔اداکارہ حاجرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ عمران خا ن نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب انہیں ڈر لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ پر پاکستان کی زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے بھی نکلوا دیا ۔ انہوں نے عمران خان کیلئے مبینہ طور پر ’ دجال ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا اور انہیں رانگ نمبر بھی قرار دیا ۔
اب اداکارہ حاجرہ خان اس کتاب کو دوبارہ مکمل تفصیل کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے جارہی ہیں جبکہ اس سے قبل امریکہ میں جب یہ کتاب 2014 میں شائع کی تھی تو اس میں سے بہت سار ی چیزیں نکال دی گئیں تھیں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکیں تھیں کیونکہ وہ بہت ڈری ہوئی تھیں۔
یوٹیوبر زنیرا ماہم نے اداکارہ حاجرہ خان کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ان کے کردار پر کوئی الزام نہیں لگا سکتا کیونکہ ان کی ساخ بہت اچھی رہی ہے ، ، انہوں نے یہ کتاب اس وقت لکھی جب کسی کو پتا نہیں تھا کہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے ،اس کتا ب کا نام ہے ’ افہیم کہاں اُگتی ہے ‘ (Where the opium grows) ۔
اداکارہ حاجرہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں 2009 میں ڈیبیو کیا ، ان کا تعلق ایک کنزرویٹو فیملی سے تھا ، لیکن پڑھی لکھی ہونے کی وجہ سے فیملی کو اس پر راضی کر لیا ۔ جب حاجرہ انڈسٹری میں آئی تو وہ بہت ہی جوان اور خوبصورت لڑکی تھیں ، جب عمران خان نے ان کا غلط استعمال کیا ، عمران خان نشے کے عادی تو ویسے ہی ہیں۔
اینکر زنیرا ماہم نے اپنی ویڈیو میں اداکارہ حاجرہ خان کے انٹرویو کی آڈیو کلپس چلائیں جس میں اداکارہ کا کہناتھا کہ عمران خان کو پتا چل گیا کہ یہ باتیں باہر نہ نکل جائیں تو انہوں نے میرا جینا مشکل کر دیا اور مجھے ملک سے بھی نکلوا دیا ، جب میں واپس آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کے ذریعے میرے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کروا دیے ، عمران خان کے ایک قریبی شخص جس کا نام ’ نعیم الحق ‘ تھا نے میری ساتھ بہت نیکی کی ۔ادکارہ حاجرہ نے بتایا کہ نعیم الحق میرےبھائی جیسے تھے، میں ان کی بہت عز ت کرتی ہوں ۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب اس پر کبھی بات نہیں کروں گی، جب میں واپس آئی تو عمران خان کے لوگوں نے میرے ای میلز تک بھی ہیک کر دیئے ،مجھے پتا نہیں چلتا تھا کہ میری کتاب کہاں پر فروخت کیلئے پڑی ہوئی
اداکارہ حاجرہ نے بتایا کہ جب آپ کسی کو عوامی سطح پر جانتے ہیں تو آپ کو بہت سے گمان ہوتے ہیں اور انہین رول ماڈل کہتے ہیں، آپ ہنس رہے ہوتے ہیں لیکن جب آپ انہیں ذاتی حیثیت جانتے ہیں تو وہ بہت بدقسمت ہوتی ہے ۔
پوڈ کاسٹ کے دوران اینکر نے اداکارہ حاجرہ سے سوال کیا کہ آپ ایک سٹوری رائٹر اور ایکٹریس بھی ہیں تو آپ نے بھی اپنی کتاب میں ایک کہانی لکھی ہے ، یہاں پر اداکارہ نے اینکر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں کوئی کہانی نہیں لکھی بلکہ یہ حقیقت ہے ، جس طرح عمران خان نے زندگی اور کیریئر تباہ کیا ، مجھے پاکستان سے بھی نکلوا دیا ۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں نے یہ کتاب 2014 میں شائع کی تو یہ ایمازون اور کہیں اور فروخت کیلئے موجود ہو گی ،تو اس میں اس وقت ایڈیٹنگ کے دوران بہت سی چیزیں نکال دی گئیں، اس وقت میں بہت ڈری بھی ہوئی تھی ، مجھے اپنے والد کا بھی ڈر تھا ، اس وقت وہ زندہ تھے ، اگر انہیں پتا لگتا کہ میں اس طرح کی سیاہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے گھر والوں نے میرا ہی جینا محال کر دینا تھا ، اب میرے والد دنیا میں نہیں رہے تو میں نے فیصلہ کیا ہے جس طرح میں نے وہ کتاب حقیقت میں لکھی تھی اب اسے ویسے ہی شائع کروں ، جب میں نے یہ کتاب لکھی تھی تو میری ٹرولنگ کروائی گئی تاکہ میں پاکستان سے بھاگ جاوں ، مجھ سے کوئی کتاب کے بارے میں پوچھتا بھی تھا تو میں کہتی تھی کہ کتاب کے بارے میں بات نہ کریں ۔