کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے، فائل فوٹو
کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے، فائل فوٹو

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

سوابی: اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 80 ہار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج بابر علی خان نے سماعت کی۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر پر کرپشن کا الزام ہے۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے انہیں80 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔