سابق اسپیکراسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسد قیصر کو صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، پولیس پی ٹی آئی رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔

November 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے، فائل فوٹو

کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کریں گے، فائل فوٹو

صوابی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصرکو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اسد قیصر کو صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، پولیس پی ٹی آئی کے رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اسد قیصرکی آج ہی ضمانت منظورکی تھی انہیں جیل کے باہر سے گرفتارکر لیا۔