فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے،فائل فوٹو
فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے،فائل فوٹو

فرحت اللہ بابر نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کےجنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفیٰ

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سینئر قیادت کو مستعفی ہونے کی ہدایت کے بعد فرحت اللہ بابرنے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

یپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے استعفیٰ دینے سے پہلے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا اوراپنے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر قیادت کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔