جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فائل فوٹو
جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فائل فوٹو

جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز آج نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، جب کہ جسٹس سردارطارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمے داریاں سر انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔