الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع ہو گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پھر سے شروع ہو گئی ہے، افسران کی ٹریننگ 19 دسمبر کو مکمل کر لی جائے گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 144 ڈی آر اوز، 859 آر اوز کو تربیت دی جا رہی ہے۔
ادھر بلوچستان میں بھی عام انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، مقامی ہوٹل میں کوئٹہ اور رخشان ڈویژن کے اضلاع کے افسران کو تربیت دی جا رہی ہے۔

حکام صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 19 دسمبر کو ڈی آر اوز کی ایک روزہ ٹریننگ ہوگی، ٹریننگ میں ڈی آر اوز حلف بھی لیں گے، بلوچستان میں مجموعی طور پر 4 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہیں، لورالائی، سبی اور خضدار ڈویژنز میں بھی تربیت کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔