سیکریٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پرجاری کیا، فائل فوٹو
سیکریٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پرجاری کیا، فائل فوٹو

ایئرپورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کو تلاشی سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

کراچی: ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے حکم نامہ جاری کرکے ججز اور ان کی بیگمات کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دے دیا، یہ حکم نامہ سول ایوی ایشن کی ہدایت پرجاری کیا گیا۔

سیکریٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اوران کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی، ایئرپورٹس  پر ملک بھر کے حاضر سروس ججوں اور ان کی بیگمات کی بھی تلاشی نہیں ہو گی،سیکریٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پرجاری کیا۔

اے ایس ایف کی جانب سے سیکریٹری ایوی ایشن کی ہدایت پرججزکی تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔