اسلام آباد: پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پاکستان میں اتوار کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیٹ کے تعطل کے بارے میں حکومت نے کوئی بیان نہیں دیا ہے، جس سے شہریوں میں الجھن اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔