کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاونٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے، فائل فوٹو
کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاونٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے، فائل فوٹو

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی وکلا کو لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد: بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی وکلا سے لائیو مناظرے کیلیے تیار ہوں، دونوں ثبوت دیں گے جس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ورکروں سے کہتا ہوں ناانصافیوں کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں، عدالتی فیصلے میں نا صرف پی ٹی آئی ممبر بلکہ بانی ممبر ہوں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں پی ٹی ائی کے وکیلوں سے لائیومناظرے کے لیے تیار ہوں، وہ بھی ثبوت دیں میں بھی ثبوت دوں گا لیکن فیصلہ عوام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی نہیں دیے گئے، ہم نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر جانے کا ویڈیو ثبوت بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر سمیت دیگر کی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کالعدم دینے کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔