سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

پیپلزپارٹی نے 18ویں  ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیے، سرفراز بگٹی

December 18, 2023 · اہم خبریں, قومی
ریاست تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، وہ تیار نہیں، فائل فوٹو

ریاست تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، وہ تیار نہیں، فائل فوٹو

تربت : سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے، وہ ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہ میرےلئے اعزاز کی بات ہے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے 18ویں  ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیے،آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا،نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔