کوئٹہ(اُمت نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر ان کا استقبال گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ میں قیام کے دوران گورنر بلوچستان، نگران وزیراعلیٰ اور نگران وزراء سے ملاقاتیں کریں گے،
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
۔نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ائرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا
۔چیف سیکریٹری شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے@anwaar_kakar @MirAliMardan @dpr_gob @hamzashafqaat pic.twitter.com/TOdR7yN2jo
— Chief Minister Delivery Unit – Balochistan (@CMDUBalochistan) August 25, 2023
نگران وزیراعظم پی ٹی وی سٹیشن کا دورہ کرنے کے علاوہ سی ایم ہاؤس میں یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔