الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فواد حسن کے معاملے کا فیصلہ 21 دسمبر کا سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن
فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر کی پوزیشن سے فی الفور علیحدہ کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں، ابھی بھی الیکشن پراثر انداز ہو سکتے ہیں، درخواست گزار کا موقف اس حوالے سے درست ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مزید کہا گیا فواد حسن کے معاملے کا فیصلہ 21 دسمبر کا سنایا جائے گا۔