غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
19 دسمبر 2023 کو جانے والے1748 افغان شہریوں میں 466 مرد، 315 خواتین اور 967 بچے اپنے ملک چلے گئے.
19 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 440,124 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے.
افغانستان روانگی کیلئے 65 گاڑیوں میں 73 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے.