اے این ایف کی کارروائیاں،91 کلو منشیات برآمد، 2 ملزم گرفتار

لاہور(اُمت نیوز)اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں میں91 کلو گرام منشیات برآمد کر لی جبکہ 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے مسافر کے جوتوں اور بیگ سے 1.796 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے،راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 76 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے، آر سی ڈی روڈ پر ویندر کے قریب ٹرک سے 48 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے 25 کلو گرام جبکہ خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 17 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے، ملزموں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔