بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

’’عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے‘‘

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں، بانی پی ٹی آئی 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلیے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس موقع چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آٹھ فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

قبل ازیں، اڈیالہ جیل آمد پر بیرسٹر گوہر سے صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان بار کونسل کی الیکشن کمشنر کو ہٹانے کی تجویز پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟جس پرانہوں نے جواب دیا کہ پولیٹیکل اسٹیج ہے ہم چاہ رہے ہیں الیکشن ہوں۔