اسلام آباد: سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 14دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اس درخواست کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلیے اوپن ٹرائل ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی۔