کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت لازم ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین کی پاسداری اور الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا چاہیے صدر بی اے پی خالد مگسی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن کو ترجیح دی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قانون و آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔