فی الحال کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہوں ۔ فائل فوٹو
فی الحال کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہوں ۔ فائل فوٹو

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کی سیاست میں انٹری

کرک: معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے سیاست میں انٹری دے دی ہے۔

صندک خٹک نے کرک سے مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، ان مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، میں جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔