لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے ن لیگی کارکنوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے منظور ہو گئے ہیں۔
ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی بلال یاسین نے حلقہ این اے 130 میں جمع کروائے تھے ۔نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض سامنے ںہیں آیا جس کے باعث ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد منظور کر لیے گئے ۔جبکہ مریم نوازشریف کے حلقہ پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔
چوہدری نثار کے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی منظور
عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کے بعد اسکروٹنی کا عمل جاری ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے سید امین الحق کے کاغذات نامزدگی این اے 246 سے منظورکر لیے گئے، رہنما ایم کیو ایم احسن غوری کے کاغذات صوبائی اسمبلی حلقہ 90 سے منظورکرلئے گئے، پی ٹی آئی کے سردار لطیف کھوسہ کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔